مسترد شدہ سیاستدانوں سے حکومت کوئی خطرہ نہیں، انجینئر گل اصغر بگھور

مسترد شدہ سیاستدانوں سے حکومت کوئی خطرہ نہیں، انجینئر گل اصغر بگھور

پاکستان تحریک انصاف ضلع خوشاب کے سابق صدر انجینئر گل اصغر بگھور نے کہا ہے کہ مسترد شدہ سیاستدانوں سے حکومت کو ہرگز کوئی خطرہ نہیں

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )پی ٹی آئی کی حکومت انشا اﷲ اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ، اپوزیشن کی جانب سے حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی، مخالفین کی جانب کی جانیوالی تمام ساشیں خود ان کے گلے پڑ جائیں گی ،وہ اپنی رہائش گاہ پاکستان ہائوس میں پارٹی کارکنوں سے بات چیت کرہی تھیں ، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن حکومت کی مثالی کارکردگی سے خوفزدہ ہے ،ا ور سمجھتی ہے کہ اگر حکومت کو ملنے والی کامیابیوں کا تسلسل جاری رہا تو ان کا سیاسی مستقبل خطرات میں گھرا رہے گا ، تحریک انصاف کو پاکستان کے غیور عوام نے بھاری مینڈیٹ دے کر اقتدار دیا ، حکومت کو پہاڑ جیسے مسائل ورثے میں ملے لیکن اس کے باوجود حالات میں روز بروز بہتری آرہی ہے جس کیو جہ سے اپوزیشن حواس باختہ ہوچکی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں