نوسربازوں نے شہریوں کو لوٹ لیا

نوسربازوں نے شہریوں کو لوٹ لیا

نوسربازوں نے نشہ آور جوس پلا کر دو شہریوں کو لوٹ لیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)واقعات کے مطابق عبدالستارایدھی روڈ پر ہزارہ ہوٹل کے قریب 30سالہ علی رضا کو اور پیپلز کالونی ڈی گراؤنڈ کے قریب 20سالہ نامعلوم شخص کو نوسربازوں کے گروہ نے نشہ آور جوس پلایا حالت غیر ہونے پر ان کی جیبوں کا صفایا کر کے فرار ہو گئے بعدازاں راہگیروں کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے متاثرہ بے ہوش افراد کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر ان کا علاج جاری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں