انشا اﷲ بہت جلد مسائل پر قابو پا لینگے، عبدالمنان خان

انشا اﷲ بہت جلد مسائل پر قابو پا لینگے، عبدالمنان خان

بہت جلد پاکستان کا شمار ترقی یافتہ،خوشحال ممالک میں ہونے لگے گا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )خوشاب شہری اتحاد کے راہنما اور ممتاز مائنز اونر چودھری عبدالمنان خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک کی تقدیربدلنے اور عوام کا معیارِ زندگی بلند کرنے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر کام کررہے ہیں اور بہت جلد پاکستان کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ اور خوشحال ممالک میں ہونے لگے گا۔ اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت نے تمام وسائل کا رخ عوام کی جانب موڑ دیا ہے اور علاقائی پسماندگی، غربت اور مہنگائی کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انشا اﷲ بہت جلد تحریک انصاف کی حکومت ورثے میں ملنے والے مسائل پر قابو پا لے گی۔ انہوں نے کہا کہ بے پناہ مالی مشکلات کے باوجود عمران خان اور ان کی اقتصادی ٹیم ملک کی ترقی و خوشحالی کا خواب پورا کرنے اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے ٹھوس بینادوں پر کام کر رہی ہے اور پاکستان کے محب عوام حکومت کی کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں