کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن:ن لیگ نے درخواستیں مانگ لیں

کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن:ن لیگ نے درخواستیں مانگ لیں

ن لیگ کا بورڈ تشکیل ،10نشستوں پر مضبوط امیدوار کھڑے کیے جائینگے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کنٹونمنٹ بورڈ سرگودھا کے انتخابات کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن نے بورڈ تشکیل دیدیا۔ 25جولائی تک امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی گئیں ۔ مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر لیاقت علی خان بتایا کہ 12ستمبر کو کنٹونمنٹ بورڈ کے ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن 10نشستوں پر اپنے مضبوط امیدوار کھڑے کریں گی ۔ مسلم لیگ ن سے وفاداری کرنے والے نئے اور پرانے چہروں کو سامنے لایا جائے گا ۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخاب میں حصہ لینے امیدوار پبلک سیکرٹریٹ سیٹلائٹ ٹاؤن سے فارم حاصل کر سکتے ہیں اور 25جولائی تک 6ہزار روپے پارٹی فنڈ کیساتھ درخواستیں جمع کراسکتے ہیں ۔ عیدالا ضحی کے بعد بھرپور انتخابی مہم شروع کردی جائے گی ۔ رابطہ عوامی مہم کا پہلے سے ہی آغاز کردیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں