الائشیں اٹھانے کیلئے شہر 5 سیکٹر میں تقسیم ،ماسٹر پلان تیار

الائشیں اٹھانے کیلئے شہر 5 سیکٹر میں تقسیم ،ماسٹر پلان تیار

کارپویشن نے صفائی کی شکایت کے ازالے کیلئے خصوصی سکواڈ تشکیل دیدیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) میٹروپولیٹن کارپویشن کا عید الاضحی کیلئے ماسٹر پلان تیار، الائشیں اٹھانے کیلئے شہر کو 5 سیکٹر میں تقسیم کر کے عملہ کو ذمہ داریاں سونپ دی،عید پر صفائی کی شکایت کے ازالے کیلئے خصوصی سکواڈ تشکیل، مساجد، امام بارگاہوں اور کھلے گراؤنڈز میں صفائی کے ساتھ دونوں اطراف علی الصبح چونا لگایا جائے گا،سیکٹر نمبر 1 میں یونین کونسل 1 سے 4 ، سیکٹر نمبر 2 میں یونین کونسل 5 سے 10 ، سیکٹر نمبر 3 میں یونین کونسل 11 سے 15 ، سیکٹر نمبر 4 میں یونین کونسل 16 سے 18 اور سیکٹر نمبر 5 میں یونین کونسل 19 سے 22 تک کے علاقے شامل ہیں،سینٹری سپر وائزروں کو جن مساجد، امام بارگاہوں اور کھلے گراؤنڈز میں عید کی نماز ادا کی جانی ہے وہاں پر صفائی کے بہترین انتظام کے ساتھ دونوں اطراف چونا لگانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں