کارپوریشن کا ایکشن،ممنوعہ مویشی سیل پوائنٹ ختم

کارپوریشن کا ایکشن،ممنوعہ مویشی سیل پوائنٹ ختم

درجنوں جانور قبضہ میں لے کر بیوپاریوں پر بھاری جرمانے عائد

سرگودھا(نامہ نگار ) میٹروپولیٹن کارپوریشن کی نے مختص شدہ پوائنٹس کی بجائے قربانی کے جانوروں کی فروخت کے خلاف خصوصی کاروائی کر کے ممنوعہ مقامات خالی کروا لئے ،بتایا جاتا ہے کہ عید الضحیٰ سے ایک روز قبل لوگوں کی بڑی تعداد مختص پوائنٹس چھوڑ کر اپنے جانور شہر کی مختلف داخلی خارجی شاہراؤں پر لے آئی جس کی اطلاع پر میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ایکشن لیتے ہوئے لاری اڈہ،بشیر کالونی ،جناح کالونی، مکہ ٹاؤن،نیشنل ٹاؤن،47پل سمیت مویشی فروخت کرنے کے ممنوعہ سیل پوائنٹس ختم کروادیئے ،اس دوران درجنوں جانور قبضہ میں لے کر بیوپاریوں کو بھاری جرمانے بھی کئے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں