نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- آج سے 30 جولائی تک مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی
  • بریکنگ :- اسلام آباداوربالائی پنجاب میں گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان
  • بریکنگ :- بالائی خیبرپختونخوااورکشمیرمیں بھی چندمقامات پربارش متوقع
  • بریکنگ :- شمالی پنجاب،شمالی علاقہ جات اورکشمیرمیں آج سےبارش متوقع
Kashmir Election 2021

لینڈ ریکارڈ سنٹرز میں کرپشن کی روک تھام نہ ہوسکی

لینڈ ریکارڈ سنٹرز میں کرپشن کی روک تھام نہ ہوسکی

دنیا اخبار

تعینات عملے نے پٹواریوں کا روایتی رول ادا کرنا شروع کررکھا ہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حکومت کے واضح احکامات کے باوجود کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سنٹرز میں کرپشن کی روک تھام کیلئے انتظامیہ ناکام ثابت ہوئی ہے ، اس امر کا انکشاف حساس ادارے نے صوبائی حکام کو ارسال کر دہ رپورٹ میں کیا جس میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں لینڈ ریکارڈ سنٹرز میں تعینات عملے نے پٹواریوں کا روایتی رول ادا کرنا شروع کررکھا ہے ،زمینوں کے انتقال سے لے دیگر مراحل کی انجام دہی کے عوض اہلکاروں کی طرف سے مبینہ رشوت وصول کرنے کا سلسلہ شکایات کے باوجود جاری ہے ،اور نہ دینے والوں کے کیسز بلاوجہ التواء میں ڈال کر ہفتوں سائلین کو ذلیل و خوار کیا جاتا ہے ،رپورٹ میں ایسے معاملات کی مکمل چھان بین اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں