شاپنگ کرنے والوں کا بازاروں میں غیر معمولی رش

شاپنگ کرنے والوں کا بازاروں میں غیر معمولی رش

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نظر انداز،پا رکنگ اور ٹریفک مسائل

سرگودھا(نامہ نگار )عید شاپنگ کرنے والوں کا بازاروں میں غیر معمولی رش لگا رہا ، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی صورتحال انتہائی مخدوش رہی، ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلے کی گائیڈ لائن نظر انداز کی جاتی رہی ،دوسری جانب بازاروں میں وہیکلز کی غلط پارکنگ اورتجاوزات کی بھرمار کے باعث خریداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،کچہری بازارروڈ،آزاد روڈ، بلاک نمبر12 ، خوشاب روڈ،فاطمہ جناح روڈ ،یونیورسٹی روڈ سمیت دیگر اہم شاہراؤں پر وقفہ وفقہ سے ٹریفک جام ہوتا رہا ،اس کے ساتھ ساتھ بازاروں میں وہیکلز کی غلط پارکنگ اورتجاوزات کی بھرمار کے باعث خریداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،ٹریفک اہلکار گاڑیاں سیدھی کرواتے نظر آئے جن کا کہنا تھا کہ لوگوں کی طرف سے غلط پارکنگ کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے ،ٹریفک عملہ کے روکنے کے باوجود لوگ غلط جگہ سے اپنی گاڑیاں یا موٹر سائیکل ہٹانے میں اپنی توہین سمجھتے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں