عید :سرگودھا ، خوشاب،میانوالی،بھکر میں سخت سکیورٹی

عید :سرگودھا ، خوشاب،میانوالی،بھکر میں سخت سکیورٹی

واک تھرو گیٹس نصب اور میٹل ڈیٹکٹرسے چیکنگ، بم سکوا ڈ عملے کی سویپنگ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا ، خوشاب، میانوالی اور بھکر میں انتہائی حساس قراردیئے گئے عید کے اجتماعات پر واک تھرو گیٹس کی تنصیب اور میٹل ڈیٹکٹر سے آنیوالوں کی چیکنگ کے علاوہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے سلسلہ میں رات گئے تک قانون نافذ کرنیوالے ادارے متحرک رہے ، حساس ادارے کے بم سکوا ڈ عملے کی طرف سے مکمل ٹیکنکل سویپنگ کی گئی ،دوسری جانب آر پی او کی جانب سے ممکنہ خدشات کے پیش نظرڈی پی اوز کو سکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کرنے کے علاوہ گاڑی’ موٹر سائیکل’ سائیکل وغیرہ کے پارکنگ اسٹینڈزمقررہ فاصلے پر قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ عیدالاضحی کے موقع پرممکنہ خدشات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او آفس میں منگل کے روزالگ الگ کنٹرول رومز فعال کر دیئے گئے جو عید کی چھٹیوں کے دوران سکیورٹی سمیت نگرانی کے عمل کی براہ راست مانیٹرنگ کرینگے ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے استدعا کی گئی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی ؍ جرائم کی اطلاع، لاوارث مال کی موجودگی کے بارے میں اطلاع دیں تاکہ کسی بھی اطلاع کی صورت میں بروقت کاروائی عمل میں لائی جاسکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں