مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کی بھرپور خریداری

مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کی بھرپور خریداری

رات گئے تک مویشی منڈیوں میں رونقیں ،آج اور کل بھی ر ش رہے گا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شہر اور گردونواح میں قائم مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کی خریداری آخری روز کے باعث عروج پر رہی ، اکثر بیوپاری جو کہ ہر سال کی طرح آخری روز بڑے شہروں کا رخ کرتے تھے اخراجات میں اضافہ اور بارش کے باعث امسال رخ نہیں کر سکے ،اسی طرح مویشیوں کی وافر تعداد کے باوجود ان کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی رہیں، دوردراز سے آنیوالے خریدارمویشی ہمراہ واپس جانے کیلئے عید کی چھٹیوں کے باعث رش اور گاڑیوں کی قلت کی وجہ سے سخت مشکلات سے دوچا ررہے ،رات گئے تک مویشی منڈیوں میں رونقیں لگیں رہیں ،اور خرید و فروخت عروج پر رہی،جبکہ مویشیوں کی بڑی تعداد آج اوراگلے دو روزبھی لوگوں کو دستیاب ہو گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں