پلازوں مارکیٹوں،تعلیمی اداروں میں پارکنگ موجود نہیں

پلازوں مارکیٹوں،تعلیمی اداروں میں پارکنگ موجود نہیں

خریداری کیلئے آنے وا لوں کی گاڑ یاں ،موٹرسائیکلیں سڑک پر پارک

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تحقیقاتی ادارے نے ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کو بھجوائی جانیوالی ایک رپورٹ میں آگاہ کیاہے کہ شہر اور گردونواح میں سینکڑوں کی تعداد میں بنائے گئے بڑے بڑے پلازوں مارکیٹوں اور تعلیمی اداروں کی طرف سے پارکنگ سٹینڈز نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا بہاؤ بے قابو ہو جاتا ہے لوگوں کی بڑی تعداد ان پلازوں ’ مارکیٹوں میں خریداری کیلئے آتی ہے تو انہیں اپنی گاڑیاں’ موٹر سائیکل وغیرہ سڑکوں پر ہی پارک کرنا پڑتے ہیں ،رپورٹ میں پلازوں اور دیگر کمرشل املاک کی تعمیر کے دوران پارکنگ کیلئے جگہ نہ چھوڑنے والوں کیخلاف کاروائی کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں