آلودگی پرفیکٹریوں کیخلاف کارروائی میں سیاسی مداخلت

آلودگی پرفیکٹریوں کیخلاف کارروائی میں سیاسی مداخلت

کارروائی کیلئے سفارشات انتظامیہ کو ارسال،عملدرآمد کئی ماہ سے زیر التواء

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ضلع میں فضائی اور زمینی آلودگی کا سبب بننے والی فیکٹریوں کے خلاف کا رروائی میں سیاسی مداخلت آڑے آ رہی ہے جس کی وجہ عملدرآمد ناممکن ہو کر رہ گیا ہے ،اورمتعلقہ شعبوں کے مقامی افسران کی جانب سے صرف مراسلت کے ذریعے ارباب اختیار کو رام کیا جا رہا ہے ،ذرائع کے مطابق تحفظ ماحولیات کی جانب سے ضلع میں کینو کی امپورٹ ایکسپورٹ، دھلائی’پالشنگ اور فنشنگ کرنیوالی 83فیکٹریوں ،3 شوگر ملز اور 4 جوس فیکٹریوں کے خلاف آلودگی پھیلانے پر قانونی کاروائی کی سفارشات انتظامیہ کو ارسال کی جا چکی ہیں مگر عملدرآمد کئی ماہ سے التواء کا شکار ہے ،دوسری جانب ان فیکٹریوں کے بوائلر کی ہیٹ کی وجہ سے فضائی’ پھلوں پر جمے سپرے سمیت صفائی کی غرض سے دھلائی کے دوران آبی’ پھلوں اور گنے کے چھلکوں کے باعث گندگی اور فیکٹریوں میں مشینوں کے شور سے صوتی آلودگی پھیلانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کی وجہ سے آبی حیات بالخصوص مچھلیوں کی بڑی تعداد مر رہی ہے ،تحفظ ماحولیات حکام کا کہنا ہے کہ وسائل کی عدم دستیابی اور انتظامیہ کی سپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے معاملات گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں