نکاسی نہ ہو سکی ،بارش کا پانی فتح گڑھ بھیر ہ کے گھروں میں داخل
حالیہ بارشوں سے پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث بارش کا پانی فتح گڑھ بھیرہ کے رہائشی مکانات میں داخل ہوگیا ہے جس سے مکانات کو بھی نقصان کا خطرہ ہے
بھیرہ(نامہ نگار ) سماجی راہنماؤں مہر عثمان محمود،حکیم توصیف احمد،مدثر ندیم میکن،مہر ابرار احمد اور چوہدری مظہر میکن نے کہا ہے کہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے جگہ جگہ تالاب بن گئے ہیں اور فتح گڑھ کے عوام کو آمدورفت میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے بلدیہ حکام سے متعدد بار نکاسی آب کی درخواست کی گئی مگر عملدرآمد نہیں ہوا انہوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کی نکاسی ے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔