معاشرتی برائیوں کا خاتمہ عوامی تعاون کے بغیر ممکن نہیں ،محمد وقاص

معاشرتی برائیوں کا خاتمہ عوامی  تعاون کے بغیر ممکن نہیں ،محمد وقاص

کوارڈی نیٹر ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس ضلع سرگودھا محمد وقاص نے کہا ہے کہ معاشرتی برائیوں کا خاتمہ عوامی تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) قانون نافذ کرنے والے ادارے جرائم اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے دن رات کوشاں ہیں، کپتان نے منشیات کی فروخت کرنے والوں کے بڑے گروہوں کو گرفتار کر کے انہیں عبرتناک سزا دینے کا اعلان کیا ہے ، جس پر ملک بالخصوص پنجاب میں عملدرآمد بھی ہو چکا ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر شخص معاشرے میں برائی کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں