عوام شہر میں واقع پارکوں کی صفائی کا خیال رکھیں،محمود بخش گیلانی

عوام شہر میں واقع پارکوں کی صفائی  کا خیال رکھیں،محمود بخش گیلانی

چیئر مین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سرگودھا ڈویژن محمود بخش گیلانی نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے ایام میں جانوروں کے فضلہ جات مخصوص مقامات پر پھینکیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پارکوں میں گندگی پھینکنے سے باز رہیں اور شہر میں واقع پارکوں کی صفائی کا خیال رکھیں، اس ضمن میں پارکوں میں صفائی کی نگرانی کیلئے پی ایچ اے کی ٹیمیں عید الاضحی کے دنوں میں بھی متحرک رہیں گی اور اگر کوئی شخص قربانی کے جانوروں کے فضلہ جات پارکوں میں پھینکتا پایا گیا تو اس کیخلاف فوجداری مقدمہ درج کروایا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں