اشتہاریوں،مفروروں کی ریکی کیلئے ٹیمیں بنانے کا حکم

اشتہاریوں،مفروروں کی ریکی کیلئے ٹیمیں بنانے کا حکم

گرفتاریوں کی کوششیں تیز کردیں ،ڈی پی او کا پولیس افسروں کو ٹاسک

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ذوالفقار احمد نے کہا ہے کہ ضلع کے تمام ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ عید الاضحی کے ایام میں اپنے اپنے علاقوں میں اشتہاری ملزموں، عدالتی مفروروں اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے تحرک کریں، اس سلسلہ میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے ریکی کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سے جرائم بالخصوص منشیات جیسی لعنت کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے ۔ اس سلسلہ میں الگ سے چھاپہ مار ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو ضلع میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، سی آئی اے پولیس کو عید الاضحی کے ایام میں خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے ، تمام پولیس افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاریوں کے حوالے سے دیئے گئے ٹاسک پر خصوصی توجہ دیں، اس ضمن میں سستی، لا پرواہی برتنے والوں کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں ایسے ملازمین کو نوکریوں سے بھی فارغ کیا جا سکتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں