لیبارٹریوں میں نا تجربہ کار عملہ، امراض کی غلط تشخیص، ہیلتھ اتھارٹی اصلاح میں ناکام، اعلیٰ ترین سطح پر نوٹس

لیبارٹریوں میں نا تجربہ کار عملہ، امراض کی غلط تشخیص، ہیلتھ اتھارٹی اصلاح میں ناکام، اعلیٰ ترین سطح پر نوٹس

بروقت اور درست تشخیص نہ ہونے سے مریضوں کی حالت خراب،اموات کی شرح میں اضافہ،سیکرٹری صحت پنجاب کا سی ای او ہیلتھ کو سنجیدگی کا مظاہرہ،آپریشن کرنے کی ہدایت

سرگودھا(نامہ نگار ) ہیلتھ اتھارٹی سرگودھا طبی لیبارٹریوں کی اصلاح کے حوالے سے مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے ، جس پر سیکرٹری صحت پنجاب نے رپورٹ طلب کر لی ہے ، ذرائع کے مطابق حکومت کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ اندرون شہر سمیت دیگر تحصیلوں میں قائم لیبارٹریوں میں نہ صرف ناتجربہ کار عملہ تعینات ہے بلکہ غلط تشخیص کے بڑھتے ہوئے واقعات باعث تشویش بن چکے ہیں، مختلف لیبارٹریوں کی ٹیسٹ رپورٹس کا موازنہ کرنے پر یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ٹیسٹوں کے نتائج از خود ہی اخذ کر کے مریضوں اور ان کے لواحقین کیلئے مشکلات کھڑی کرنامعمول ہے ، 90فیصد لیبارٹریوں میں پتھالوجسٹ کی جگہ غیر تربیت یافتہ عملہ رکھ کر مہنگے ٹیسٹوں کے ذریعے عوام کو لوٹا جا رہا ہے ،قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی اور موصول ہونیوالی شکایات پر سیکرٹری صحت پنجاب کی جانب سے اب تک ہونیوالی کارروائی کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سی ای او ہیلتھ اتھارٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس امر پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھرپور آپریشن کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں