ٹماٹر، ادرک، لہسن دیگر مصالحہ جات مہنگے

ٹماٹر، ادرک، لہسن دیگر مصالحہ جات مہنگے

عید کی آمد اور موسلادھار بارش کو جواز بنا کر عید سے ایک روز قبل مہنگائی کا طوفان،سبزیاں منڈی نہ پہنچ سکیں،ٹماٹر200،ادرک 600،لہسن 240،ہری مرچ 200روپے کلو فروخت

سرگودھا(نامہ نگار ) عید کی آمد اور موسلادھار بارش کو جواز بنا کر عید سے ایک روز قبل گوشت کی تیاری میں استعمال ہونیوا لے مصالحہ جات کے نرخ 100فیصد تک بڑھا دیئے گئے ،تفصیل کے مطابق منگل کی صبح ہونیوالی موسلادھار بارش کے باعث سبزیوں کی بھاری مقدار منڈی میں نہ پہنچ سکی، اور تاخیر سے پہنچنے پر نیلامیوں کا عمل بھی متاثر ہوا، جن میں ضلعی افسران بھی شریک نہ ہوئے اور سرکاری نگرانی نہ ہونے سے مڈل مین کا ہی راج دکھائی دیا،ٹماٹر 200،ادر ک 600،ہری مرچ200روپے ،لیموں 180روپے ، لہسن 240،دھنیا 200 روپے ،کھیرے 200روپے فی کلو فروخت ہوتا رہا،یہی نہیں کسی بھی علاقے میں فروخت ہونیوالی اشیاء کے نرخ مختلف تھے یہاں یہ امر باعث تشویش ہے کہ چھٹی کے باعث سرکاری نرخ ناموں پر ایک روز قبل والے ریٹ ظاہر کر کے فہرستیں ڈپٹی کمشنر ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کمشنرزسمیت دیگر متعلقہ ضلعی افسران کو بھجوا دی گئیں،جس میں سب اچھا کی رپورٹ دے کر افسران بالا کو مطمئن کیا گیا جبکہ صورتحال اس کے برعکس رہی ، ایک ہی رات میں مڈل مین نے مارکیٹ کمیٹیوں کی ملی بھگت سے ریجن بھر میں ناجائز طور پر بھاری منافع کمایا جبکہ پرائس کنٹرو ل کمیٹیاں مکمل طور پر غیر فعال رہیں،شہریوں کا کہنا تھا کہ مطلوبہ مقدار نہ سہی کچھ نہ کچھ تو لینا ہی ہے مگر حسب سابق حکو متی رٹ یہاں بھی نظر نہیں آ رہی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں