ڈمپر کچہری بازار گھس آیا،بجلی کے مین تار ٹوٹ گئے

ڈمپر کچہری بازار گھس آیا،بجلی کے مین تار ٹوٹ گئے

بجلی 12گھنٹے معطل ، لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کچہری بازار میں ڈمپر آن گھسا،اور ڈرائیور کی غفلت کے باعث بجلی کی مین تاریں ٹوٹنے سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا، بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روزکچہر ی بازار میں ایک تیز رفتار ڈمپر ٹرک کے ڈرائیور کی غفلت سے حبیب بینک کے قریب مین تاریں ٹوٹ گئیں جس سے علاقہ بھر کی بجلی 12گھنٹے معطل رہی ، اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں