جانوروں کی آلائشیں اور تعفن،وزیر بلدیات برہم

جانوروں کی آلائشیں اور تعفن،وزیر بلدیات برہم

مشینری اور افرادی قوت کی کمی ، جانوروں کی آلائشیں بروقت نہ اٹھائی جا سکیں

سرگودھا(نامہ نگار،سٹاف رپورٹر ) عیدالاضحی کے موقع پر شہر میں سینی ٹیشن کے حوالے سے بلدیہ کا جاری پلان اوور لوڈ ہو گیا،بھرپور کوششوں کے باوجود ٹی اینڈ ٹی گلوالا روڈ، محمدی کالونی، استقلال آباد، اربن ایریا، گل والا ،لاری اڈا،سمیت متعدد علاقوں اوربیشتر گلی محلوں میں جانوروں کی آلائشیں بروقت ٹھکانے نہیں لگائی جا سکیں، اس عمل کو تیز کرنے کیلئے میٹروپولیٹن افسران بھی عید کے ایام میں مختص پوائنٹس پر موجود رہے ،اس حوالے سے شہریوں کا کہنا تھا کہ ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کو پلان کی تیاری کے وقت چیک اینڈ بیلنس رکھنے کی ضرورت تھی اعداد و شمار کی کاغذی کاروائی کے باعث لوگوں کو اس دوران سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔ دریں اثنا وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے عیدالاضحی کے دوسرے روز سرگودھا کا دورہ کیا اورشہر میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا،اس دوران وزیر بلدیات نے واٹر سپلائی روڈ پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں موجود ہونے پر اظہار ناراضی کرتے ہوئے بلدیہ سرگودھا کے متعلقہ سپروائزر کو معطل کرنے کا حکم دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں