عید کے 3ایام میں4ہزار ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں

عید کے 3ایام میں4ہزار ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں

500 گاڑیاں،مشینری ،1200سینٹری ورکرزمصروف رہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ،ضلعی انتظامیہ کے مطابق عید الاضحی کے تین ایام میں تقریبا 4ہزار ٹن قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگایا گیا ۔ ضلع بھر کی 23لوکل گورنمنٹ میں صفائی آپریشن کے دوران مجموعی طو رپر 500سے زائدگاڑیاں او رمشینری استعمال میں لائی گئی ۔ اس کے علاوہ 12 سو سینٹری ورکرز ’ 31ٹریکٹر ٹرالیاں ’ 14ڈمپر اور 12سو ہتھ ریڑھیاں استعمال میں لائی گئیں۔ ضلع بھر میں عید الاضحی کے تینوں ایام میں صفائی آپریشن صبح پانچ بجے سے رات گئے تک بغیر وقفہ کے جاری رہا۔ صفائی کے حوالے سے شکایات کے فوری ازالے کیلئے ضلع کے علاوہ لوکل گورنمنٹ سطح پر الگ الگ کنٹرول روم قائم کئے گئے اگرکسی وجہ سے عملہ صفائی کی آنکھوں سے ابھی تک اوجھل آلائشیں کسی جگہ پڑی ہیں تو عوام کنٹرول رومز پر اطلاع دیں فوری ایکشن لیا جائیگا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں