قربانی سے قبل فرار بیل عید کے تیسرے روز مل گیا

قربانی سے قبل فرار بیل عید  کے تیسرے روز مل گیا

قربانی سے قبل بپھرکر فرار ہونیوالا بیل عید کے تیسرے روز مل گیا، بتایا جاتا ہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) قربانی سے قبل بپھرکر فرار ہونیوالا بیل عید کے تیسرے روز مل گیا، بتایا جاتا ہے کہ ڈیرہ سائیں کے رہائشی ملک افضل اپنے بیٹوں مظفر اور سکندر کے ہمراہ 85 جھال منڈی مویشیاں سے قربانی کا بیل خریدنے کے بعد نہر لوئر جہلم سے ملحقہ سڑک پر رات گئے بیل کو گھر لارہے تھے کہ بیل سوسائٹی کالونی کے قریب بپھر گیا اور رسی چھڑوا کر نہر کنارے لگے سروٹ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نہر میں کود گیا اور جس پر بیل کے مالک نے اپنے رشتے داروں کے ہمراہ ٹیوب اور دیگر وسائل کے ساتھ بیل کو نہر لوئر جہلم میں رات بھر تلاش کیا اور ریسکیو 1122 کے ٹیموں کی مدد لی ،تھک ہار کر باپ بیٹوں نے قربانی کیلئے نیا جانور خرید لیا تاہم تیسرے روزلوگوں کی اطلاع پراسے 84شمالی کے قریب گھیر کر وہیں ذبحہ کرکے گھر لے جایا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں