عید کی چھٹیاں ختم،سرکاری ملازمین کی حاضری کم

عید کی چھٹیاں ختم،سرکاری ملازمین کی حاضری کم

دکانیں اور کاروباری مراکز بند ،شہرمیں ہو کا عالم دیکھنے میں آیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) عید الاضحی کی چھٹیاں سرکاری طور پر ختم ہونے کے باوجود سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری انتہائی کم رہی، تفصیل کے مطابق عید کی تین روزہ تعطیلات ختم ہوتے ہی سرکاری و نجی دفاتر کھل گئے تاہم ملازمین کی حاضری کا تناسب بہت کم رہا ہے ، دوسری جانب پرائیویٹ سطح پر تمام دکانیں و دیگر کاروباری مراکز تقریبا بند رہے ، جسکی وجہ سے شہر میں ہو کا عالم تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں