بلدیاتی نمائندوں کو اقتدار، اختیارات اور اثاثہ جات کی منتقلی کیلئے اجلاس،فنڈز کے اجرا کی تیاریاں

بلدیاتی نمائندوں کو اقتدار، اختیارات  اور اثاثہ جات کی منتقلی کیلئے  اجلاس،فنڈز کے اجرا کی تیاریاں

سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق بلدیاتی اداروں کو لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت منتخب عہدیداروں کو اقتدار و اختیارات اور اثاثہ جات کی منتقلی کیلئے ضلع و تحصیل ٹرانزیشن کمیٹی کا پہلا اجلاس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق بلدیاتی اداروں کو لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت منتخب عہدیداروں کو اقتدار و اختیارات اور اثاثہ جات کی منتقلی کیلئے ضلع و تحصیل ٹرانزیشن کمیٹی کا پہلا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرارشد احمد وٹو کی زیر صدارت جبکہ دیگر شرکاء میں بابر رانجھا، ملک اسلم نوید، محمد بلال، چوہدری طاہر بشیر گجر، رائے عبدالرحمن ، محمد ارشد کھوکھر،سردار فخر عباس میکن اور ضلع بھر کے کالعدم بلدیاتی اداروں، ضلع کونسل میونسپل کمیٹیوں کے سابقہ منتخب نمائندے بھی شامل تھے ، شرکاء کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بلدیاتی اداروں کی منتخب نمائندوں کو منتقلی میں کوئی ابہام نہیں اور اسے لوکل گورنمنٹ پنجاب ایکٹ 2013 کی اصل روح کے ساتھ بحال کیا جا رہا ہے ، منجمد فنڈز کے اجراء کے اقداما ت جلد مکمل کئے جا رہے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں