بارش کا پانی نکالا نہ جا سکا،قربانی میں دشواریوں کا سامنا
گلشن جمال ،محبوب کالونی، گلوالا، مجاہد کالونی دیگر علاقوں میں خوشیاں ماند
سرگودھا(نامہ نگار ) عید سے قبل ہونیوالی بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کی خوشیاں ماند پڑی رہی، گلی محلوں میں کھڑے گندے پانی کی وجہ سے جانوروں کی قربانی میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ پھسلن کی وجہ سے نئے کپڑے گندے ہوتے رہے ، چار روز گزرنے کے باوجود گلشن جمال ،محبوب کالونی، گلوالا، مجاہد کالونی، اسلام پورہ، فاطمہ جناح کالونی، محمدی کالونی، اقبال کالونی، اربن ایریا کے متعدد علاقوں میں عید کے تیسرے روز تک بھی بارش اور سیوریج کا پانی نہیں نکالا جا سکا، جس کے باعث مکینوں کے مسائل میں اضافہ باعث تشویش بنا رہا ہے۔