نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- لاہورکےمختلف علاقوں میں بونداباندی
Coronavirus Updates

مساجد قرب الٰہی کا بہترین ذریعہ:عبدالغفار روپڑی

مساجد قرب الٰہی کا بہترین ذریعہ:عبدالغفار روپڑی

دنیا اخبار

اسلام کی ترویج اور حفاظت کا کام جو مسجد نے کیا ہے یہ کسی اور نے نہیں کیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) امیر جماعت اہلحدیث پاکستان حافظ عبدالغفار روپڑی نے جماعت اہلحدیث سرگودھا کے عمائدین اور تمام برادران اسلام کو اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد اسلام کا قلعہ ہیں،اسلام میں مسجد کی اہمیت اور ضرورت کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ حضور اکرم ؐ نے جب مکہ سے ہجرت کر کے مدینہ میں آئے تو آپؐ نے سب سے پہلے مسجد کا انتظام کیا، گھر یا رہائش کی فکر نہیں تھی صرف اﷲ کا گھر بنانے کی فکر کی، اسلام کی ترویج اور حفاظت کا کام جو مسجد نے کیا ہے یہ کسی اور نے نہیں کیا، مساجد اﷲ کا گھر ہیں اﷲ کی وحدانیت کا سبق دینے کیلئے مساجد تعمیر کی جاتی ہیں او ریہاں سے ہی اﷲ کی توحید کے چشمے پھوٹتے ہیں، محمد ؐ نے یہ خصوصی تعلیم دی کہ مساجد سے اپنا تعلق گہرا رکھاجائے ،مساجد اﷲ کا قرب حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ،حافظ عبدالغفار روپڑی نے 91شمالی میں جامع مسجد ابوبکر صدیق ؒ اہلحدیث کی تعمیر کے حوالے سے ضلعی امیر انجینئر مولانا محمد سلیم ،حافظ عباد السلام، علامہ محمد نعیم صدیقی،قاری حنیف الرحمان السدیس،رانا نثار ،چوہدری نیک محمد،چوہدری ادریس اورو یگر ساتھیوں کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ اﷲ تعالیٰ ان کی کوشش کو قبول فرمائے اور انشاء اﷲ یہ مسجد علاقہ میں دین کی ترویج کا بہترین ذریعہ ثابت ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں