واٹر فلٹریشن پلانٹس بند ، لوگوں کو پانی کے حصول میں مشکلات

واٹر فلٹریشن پلانٹس بند ، لوگوں کو پانی کے حصول میں مشکلات

22 یونین کونسلوں میں لگائے جانے والے پلانٹس میں سے زیادہ بند ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) میٹروپولیٹن کارپوریشن حکام کی جانب سے عرصہ سے بند واٹر فلٹریشن پلانٹس چالو کروانے کے دعوے 5 ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود پورے نہ ہو سکے ، جس سے شہریوں کی ایک بڑی تعداد کو پینے کے پانی کے حصول میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، شہر کی 22 یونین کونسلوں میں لگائے جانے والے فلٹریشن پلانٹس میں سے انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث لگ بھگ نصف سے زائد غیر فعال پڑے ہیں چند ماہ قبل ان فلٹریشن پلانٹس کو چالو کروانے کا دعویٰ کیا گیاتھا، بلدیہ ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سرکاری خرچہ پر انہیں چالو کروانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں