آبیانہ اور تاوان کی وصولیوں کیلئے کمیٹیاں فعال کرنے پر زور

 آبیانہ اور تاوان کی وصولیوں کیلئے کمیٹیاں فعال کرنے پر زور

مختلف رکاوٹوں کے باعث فیلڈ ٹیمیں بھی ناکام ،ڈیفالٹر ٹریس نہیں ہو رہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں آبیانہ اور تاوان کی وصولیوں کے حوالے سے در پیش مسائل اور رکاوٹوں کے حل کیلئے ضلع وتحصیل سطح پر خصوصی کمیٹیاں ہنگامی بنیادوں پر فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ، ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں اربوں روپے کے واجبات کی وصولی ایک چیلنج بنی ہوئی ہے اس سلسلہ میں مختلف رکاوٹوں کے باعث فیلڈ ٹیمیں بھی ناکام ثابت ہوئی ہیں، ڈیفالٹر کی ایک بڑی تعداد ٹریس نہیں ہو رہی ،جس پر حکومت نے تحصیل سطح پر خصوصی کمیٹیوں کی تشکیل نوکے ساتھ انہیں فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں ضلعی سطح جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں تحصیل سطح پر انتظامیہ اور محکمہ انہار کے افسران پر مشتمل کمیٹیوں کے اختیارات و ذمہ داریوں کا تعین کرتے ہوئے ان کے ٹی او آرز میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ شعبہ جات باہمی تعاو ن کو یقینی بناتے ہوئے ایک ماہ میں عملدرآمد کی رپورٹ ارسال کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں