موگہ جات کی درستی کے نام پر لاکھوں روپے وصولی کا انکشاف
کاشتکاروں کی پیداوار میں کمی ،شکایات کے ازالہ میں بھی مشکلات کا سامنا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلع میں کاشتکاروں سے موگہ جات کی درستی کے نام پر لاکھوں روپے مبینہ طور پر وصول کئے جانے کا انکشاف ہواہے ،انٹیلی جنس ادارے کی رپورٹ کے مطابق متنازعہ موگہ سے منسلک کئی کئی کاشت کاروں سے وصولیاں کی جاتی ہیں یہی نہیں مقررہ شیڈول کی بجائے محکمہ انہار کے متعلقہ ملازمین کی مرضی چلتی ہے ، جس کی وجہ سے نہ صرف پیدوار پر منفی اثر پڑتا ہے بلکہ اپنی شکایات کے ازالہ میں انہیں سخت مشکلات کا سامنا ہے ، دوسری طرف سرکاری وسائل بڑے زمینداروں کے ہاتھوں بے دریغ استعمال ہو رہے ہیں جس کا کوئی نوٹس نہیں لیا جاتا، جنہیں پانی چوری کی بھی اجازت ہے اور محکمہ کارکردگی بنانے کیلئے معمولی اور چھوٹے کاشتکاروں کو نشانہ بنانے میں مصروف ہے ،چیک اینڈ بیلنس کے فقدان اور افسران بالا کے علم میں ہونے کے باوجود کاشتکار خوار ہو کر رہ گئے ہیں،رپورٹ میں صوبائی حکام کو فوری نوٹس لے کر اصلاح و احوال کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔