بنیادی مراکز صحت کو اپ گریڈ کرنے بارے تفصیلات طلب

بنیادی مراکز صحت کو اپ گریڈ  کرنے بارے تفصیلات طلب

حکومت پنجاب نے سرگودھا ڈویژن کے اضلاع خوشاب’ میانوالی’ بھکر اور سرگودھا میں آئندہ سال جون تک مزید بنیادی مراکز صحت کو اپ گریڈ اور ان میں 24 گھنٹے علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے لیبر روم’ زچہ بچہ کی صحت کی مطلوبہ سہولتوں کی تفصیلات طلب کر لیں،اس سلسلہ میں سرگودھا ریجن کے سی ای اوز ہیلتھ کے علاوہ پروگرام ڈائریکٹرز’ پنجاب ہیلتھ روڈ میپ کے ارکان کوگائیڈ لائن جاری کر دی گئی ہے

سرگودھا(نامہ نگار) ،یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ضلع میں 28بنیادی مراکز صحت کو 24/7کا درجہ حاصل ہے جہاں کروڑو روپے خرچ کئے گئے تاہم مہیا کردہ وسائل کے تناسب سے ان ہسپتالوں کی کارکردگی ابھی تک مطلوبہ اہداف تک نہیں لائی جا سکی، اور یہ بنیادی مراکز پہلے کی نسبت مزید مسائل کا شکار ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں