منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی
بدنام زمانہ منشیات فروش عثمان اختر کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا گیا
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) منشیات فروشوں وناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا حسنین علی طارق نے ٹیم کے ہمراہ سول ہسپتال چوک کے قریب ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش عثمان اختر کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس2 کلو110گرام برآمد ہوئی ،اسی طرح ایس ایچ او تھانہ میانی اسد اویس نے ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان فیضان سے چرس 1 کلو20 گرام، انور سے آلات چالوبھٹی، 80 لیٹر لہن ،70لیٹر شراب اور شہباز سے شراب 30لیٹر برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔