فوڈ سیفٹی ٹیم کی کارروائی ،2کریانہ سٹور اور ایک کولڈ کارنر سیل

فوڈ سیفٹی ٹیم کی کارروائی ،2کریانہ سٹور اور ایک کولڈ کارنر سیل

4یونٹس کو ناقص مصالحہ جات کی فروخت،صفائی نہ ہونے پر 32ہزار جر مانہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)فوڈ سیفٹی ٹیم نے گزشتہ روز سرگودھا میں کارروائیوں کے دوران ریکارڈ کی عدم دستیابی اور قواعدوضوابط کی مسلسل خلاف ورزیوں پر2 کریانہ سٹورز اور 1 کولڈ کارنر کو سیل کرنے کے ساتھ ساتھ 4یونٹس کو ناقص مصالحہ جات کی فروخت، نامکمل میڈیکل سرٹیفکیٹس اور صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث مجموعی طور پر32ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا،جبکہ85فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں