نمائشی پودوں کے رجحا ن نے شجر کاری کی افادیت کم کر دی

نمائشی پودوں کے رجحا ن نے شجر کاری کی افادیت کم کر دی

زیادہ تر نمائشی پودے لگائے جا رہے جو چند روز یا ہفتوں بعد مرجھا جائینگے

سرگودھا(نامہ نگار)زیادہ تر نمائشی پودے لگانے کے رجحا ن نے مون سون کے تحت جاری شجر کاری مہم کی افادیت /مستقبل کو سوالیہ نشان بنا کر رکھ دیا ہے ، ذرائع کے مطابق سال رواں کے مون سون شجرکاری کے حوالے سے شروع کی جانیوالی مہم میں بھی زیادہ تر نمائشی پودے لگائے جا رہے ہیں جو چند روز یا ہفتوں بعد مرجھا جائیں گے ، جبکہ بیشتر محکموں کی جانب سے یہ مہم تصویری سیشن سے آگے نہیں بڑھ سکی، اس طرح اس مہم کے اہداف کی تکمیل بھی جہاں مشکل نظر آ رہی ہے وہاں نمائشی پودوں کی بھرمار نے اس مہم کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے ، کمشنر و ڈپٹی کمشنر واضح کر چکے ہیں کہ صرف ایسے پودے لگائے جائیں جو گرین پاکستان کے ساتھ ساتھ ملکی ضرورت کیلئے بھی کام آ سکے ،اور پھل دار پودے لگانے پر زور دیا جا رہا ہے اس کے باوجود روایتی عملدرآمد باعث تشویش بنتا جا رہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں