بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کے بعد اختیارات کی کھینچا تانی جاری
شہر بھر کی بیشتر یونین کونسلز میں سپروائزروں ، سینٹری ورکروں اور ڈیلی ویجز ملازمین کی حاضری رجسٹر ، کروڑوں روپے مالیتی مشینری کی نگرانی سمیت صفائی کے معاملات واختیارات کی کھینچا تانی کا سلسلہ صورتحال کی بہتری میں رکاوٹ بنا ہوا ہے
سرگودھا(نامہ نگار)ذرائع کے مطابق عدالتی حکم پر فعال ہونیوالے بلدیاتی نمائندوں کی اکثریت مسلم لیگ ن سے ہے جبکہ بلدیاتی نظام کی تبدیلی کے بعد پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی جانب سے میٹروپولیٹن کارپوریشن کی تمام یونین کونسلز میں اپنے سیاسی نگران مقرر کر دیئے تھے ، او ر عدالتی احکامات کی روشنی میں بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کے بعد اختیارات کی کھینچا تانی جاری ہے جس سے صورتحال سدھرنے کی بجائے مزید بگڑنے کا اندیشہ پیدا ہو گیا۔