موٹرسائیکلوں میں تصادم 3 نوجوان جاں بحق،3 زخمی

موٹرسائیکلوں میں تصادم 3 نوجوان جاں بحق،3 زخمی

حبیب پور کے قریب حادثہ میں محمد عثمان جان کی بازی ہار گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دو مختلف حادثات میں موٹرسائیکلوں کے مابین تصادم کے نتیجہ میں 3 نوجوان جاں بحق، 3 زخمی ہو گئے ، بتایا گیا ہے کہ حبیب پور کے قریب دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرانے کے نتیجہ میں 25سالہ محمد عثمان جان کی بازی ہار گیا اوردوسرا موٹرسائیکل سوار داؤد شدید زخمی ہو گیا، جبکہ باجوہ کالونی کا رہائشی حیدر علی اپنے دوست سرفراز کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ 78پل کے قریب مخالف سمت سے آنیوالے موٹرائیکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں حیدر علی اور دوسرے موٹرسائیکل پر سوار رضوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئے جبکہ سرفراز اور ابوہریرہ زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل جبکہ میتیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں