ڈاکٹر زکی مبینہ غفلت سے مریض کی ہلاکت پر ورثا کا احتجاج

ڈاکٹر زکی مبینہ غفلت سے مریض کی ہلاکت پر ورثا کا احتجاج

نصر احمد ٹیچنگ ہسپتال کے وارڈ 7میں زیر علاج تھا،بر وقت چیک نہ کیا گیا

سرگودھا(نامہ نگار) ڈاکٹرز و عملے کی مبینہ غفلت سے مریض کی ہلاکت پر ورثاء نے ٹیچنگ ہسپتال کے باہر احتجاج کیا، عزیز کالونی گلشن عزیز کالونی کا رہائشی نصر احمد ٹیچنگ ہسپتال کے وارڈ 7میں زیر علاج تھا،ورثاء کے مطابق وہ کئی گھنٹے تڑپتا رہا مگر ڈاکٹرزنے چیک نہیں کیا جس پر اس کی موت واقع ہو گئی، متوفی کے والد مقبول احمد و دیگر اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے ڈاکٹرز کے خلاف نعرے بازی کی اور وزیر اعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں