ڈی پی او بھکر کااجلاس ، محرم الحرام سے متعلق ہدایات جاری

ڈی پی او بھکر کااجلاس ، محرم الحرام سے متعلق ہدایات جاری

فوری انصاف فراہم کیا ،عوام الناس کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے :رانا طاہر

دلے والا (نما ئندہ دنیا) ڈی پی او بھکر رانا طاہر رحمّٰن خان کے زیر صدارت یس پی انویسٹی گیشن ،جملہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی میٹنگ۔ پولیس ورکنگ اور محرم الحرام کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں ضلع میں امن و امان کی سلامتی اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے ڈی پی او بھکر رانا طاہر رحمّٰن خان کے زیر صدارت میٹنگ ہال پولیس لائن میں جملہ پولیس افسران کی میٹنگ منعقد کی گئی میٹنگ میں ایس پی انویسٹی گیشن اسد اللّٰہ خان ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز شریک ہوئے ڈی پی او بھکر کا کہنا ہے کہ عوامی شکایات کا ازالہ آئی جی صاحب کی ترجیحا ت میں شامل ہے کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی لوگوں کو فوری انصاف فراہم کیا جائے عوام الناس کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے اور تحفظ عزت کے ساتھ کیا جائے جملہ پولیس افسران کو سختی سے تاکید کی گئی کہ معاشرتی جرائم کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کاروائی عمل میں لائی جائے منشیات فروشی، ناجائز اسلحہ، سود خوری، جواء اور جسم فروشی میں ملوث افراد کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں