فورتھ شیڈولڈ افراد کی غیر حاضر ی پر کارروائی کی ہدایت

فورتھ شیڈولڈ افراد کی غیر حاضر ی پر کارروائی کی ہدایت

سول ایڈمنسٹریشن اور پولیس کو رہائش گاہوں سے غائب رہنے پر ایکشن کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وزارت داخلہ پنجاب نے حساس ادارے کی رپورٹ پراپنی رہائش گاہوں سے مسلسل غیر حاضر رہنے والے فورتھ شیڈولڈ افراد و شخصیات کے خلاف کارر وائی نہ کرنے پر سول ایڈمنسٹریشن اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ تھانوں کی پولیس کو اس حوالے سے پابند بنائیں کہ جوں ہی حساس ادارے کی طرف سے فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی غیر حاضری کی رپورٹ پیش کی جائے تو فوری طور پر قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ایکشن لیا جائے ،جبکہ وزارت داخلہ نے فورتھ شیڈول میں شامل کسی بھی شخص کے بغیر اطلاع کے اپنے ضلع سے باہر جانے پر پابندی بھی عائد کر دی ہے ،ذرائع کے مطابق متذکرہ اقدام محرم الحرام کی آمد کے تناظر میں اٹھایا جا رہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں