صاف پانی کی فراہمی کیلئے قائم کمیٹیاں غیر فعال

صاف پانی کی فراہمی کیلئے قائم کمیٹیاں غیر فعال

آبِ پاک اتھارٹی کا دائر ہ کار وسیع کرنے کا منصوبہ سست روی کا شکار ، ایڈیشنل سیکرٹری کوارڈی نیشن کی جانب سے تشویش کا اظہار ، کمیٹیوں کو جلد فعال کرنے کی ہدایت

سرگودھا(نامہ نگار) آبِ پاک اتھارٹی کا دائر ہ کار وسیع کرنے ، عام شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ضلعی سطح پرقائم ایڈوائزری کمیٹیاں غیر فعال ہو کر رہ گئی ہیں جس کے باعث حکومت پنجاب کا یہ منصوبہ انتہائی سست روی کا شکار ہے ، اس ضمن میں گزشتہ روز ایڈیشنل سیکرٹری کوارڈی نیشن کی جانب سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سرگودھا سمیت دیگر ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کے کمشنرز کو یہ کمیٹیاں جلد از جلد فعال کرنے کی ہدایت کی اور کہا گیا ہے کہ سٹیک ہولڈر ز اور انتظامی مشینری کی مدد سے پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے پہلے سے موجودہ سہولیات /سکیموں کو فوری جائزہ لے کر بہتری کیلئے تجاویز ار سال کی جائیں اور ایسے علاقے جہاں پینے کے صاف پانی کی پہلے سے کوئی سکیم نہیں ،ایسی سائیٹ کی بھی نشاندہی کی جا ئے تاکہ غیر فعال سکیموں کو فعال کر نے کے ساتھ ساتھ نئی سکیموں کا بھی اجراء کیا جا سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں