30گھنٹے آپریشن ،نہر میں ڈوبنے والے کی لاش بر آ مد

 30گھنٹے آپریشن ،نہر میں ڈوبنے والے کی لاش بر آ مد

24جولائی کو گر می کے ستائے عبدالرحمن نے چھلانگ لگائی باہر نہ آ سکا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ریسکیو1122نے 30گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد نہر میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش برآمد کر لی۔ ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔ 24 جولائی کو سمندری اڈا 45 کے قریب گرمی کے ستائے نوجوان 20سالہ عبدالرحمن ولد محمد اسماعیل سکنہ531 گ ب نے نہر میں چھلانگ لگائی وہاں پر موجود افراد نے ریسکیو1122 کو نوجوان کے ڈوبنے کی اطلاع کی، جس پر ریسکیو1122 ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کر دیا اور 30گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد مذکورہ نوجوان کی لاش کو برآمد کر کے لواحقین کے حوالے کردیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں