ڈسٹرکٹ کمپلینٹ ریڈریسل کمیٹی اور ڈس ایبل پرسن کے مسائل کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس
ڈسٹرکٹ کمپلینٹ ریڈریسل کمیٹی اور ڈس ایبل پرسن کے مسائل کا جائزہ لینے کے لئے دونوں کمیٹیوں کے ایک مشترکہ اجلاس کا انعقاد ڈی سی کانفرنس روم میں منعقد ہوا
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو )خوشاب عدیل حیدر نے کی ۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرامتیاز احمد مانگٹ نے تفصیل سے بریفنگ دی۔ ایک معذور فرد حسن امتیاز سکنہ کنڈ شمالی کو ملزسے ملازمت سے برخاست کرنے کی شکایت پرصدرِاجلاس نے ملز انتظامیہ کو اسے فوری ملازمت پر بحالی کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سپیشل پرسن کو ادارے سے ڈاؤن سائزنگ کے دوران ملازمت سے نکالنا بہت بڑی زیادتی ہے۔ اور جرم تصور کیا جائے گا۔لہٰذ اپرائیویٹ ادارے ایسے خصوصی افراد کا خیال رکھیں اور انہیں آئندہ ملازمت سے نہ نکالا جائے ۔ ۔