داخلہ مہم میں ناکامی پر ہیڈ ٹیچرز کے خلاف کارروائی

داخلہ مہم میں ناکامی پر ہیڈ ٹیچرز کے خلاف کارروائی

محکمہ تعلیم فیصل آباد کا داخلہ مہم ٹارگٹ حاصل نہ کرنے والے ہیڈ ٹیچرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ سکول سربراہان کو 31 جولائی تک آؤٹ آف سکول بچوں کو دوبارہ لینے کی ہدایت کر دی گئی

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)فیصل آباد میں داخلہ مہم میں ناقص کارکردگی دکھانے والے سکولز سربراہان کو داخلہ بہتر بنانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دے دی گئی۔ 20 فی صد ٹارگٹ حاصل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔ یکم اگست سے سکول میں بچوں کی تعداد نہ بڑھانے والے ہیڈ ٹیچرز کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں