کسان کارڈ سے چھوٹے زمینداروں،کسانوں کو فائدہ ہوگا،ملک اختر اسلام
کسان بورڈ تحصیل نوشہرہ کے صدر حاجی ملک اختر اسلام پتھیال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے کسانوں کی بہتری کیلئے کسان کارڈ کا اجراء کیا ہے اس سے چھوٹے زمینداروں اور کسانوں کو بہت فائدہ ہوگا
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا) ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے کسانوں کے نمائندہ وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ تحصیل نوشہرہ کے تقریبا 41 کسانوں نے کارڈ وصول کر لئے ہیں اور مزید کارڈ جاری کئے جا رہے ہیں۔ اُنھوں نے کسانوں کو ہدایت کی کہ وہ کسان کارڈ کے حصول کیلئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت آفیسر نوشہرہ سے رابطہ کریں اور حکومت کی جانب سے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے کسان کارڈ بنوائیں تاکہ حکومت کی طرف سے دی گئی گرانٹ سے سبسڈی حاصل کر سکیں۔