الیکشن میں فتح سے بھارت میں صف ماتم،مودی کے یار بلوں میں گھس گئے ،سردار شاہ زیب

 الیکشن میں فتح سے بھارت  میں صف ماتم،مودی کے یار بلوں  میں گھس گئے ،سردار شاہ زیب

سٹی صدر پی ٹی آ ئی یوتھ ونگ سردار شاہ زیب خان سوانس نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی نے عمران خان کی ملک دوست پالیسیوں پر مہر ثبت کر دی ہے

کندیاں(نمائندہ دنیا ) آزاد کشمیر الیکشن میں عوام نے مودی کے یاروں کو عبرتناک شکست سے دوچار کر کے پوری دنیا پر یہ بات عیاں کر دی ہے کہ عمران خان وہ واحد لیڈر ہے جوکشمیریوں کے حق خوداردیت کی جنگ لڑ رہا ،انہوں نے مذید کہا کہ آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی فتح سے جہاں مودی اور پورے بھارت میں صف ماتم بچھی ہے وہیں پاکستان میں مودی سرکار کے یار بھی دم دبا کر اپنی اپنی بلوں میں گھس گئے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں