گلی محلو ں میں بیکری آئٹمز کے کارخانے بیماریاں بانٹنے لگے

 گلی محلو ں میں بیکری آئٹمز کے کارخانے بیماریاں بانٹنے لگے

بسکٹ،کیک اور دیگر آئٹمز میں ناقص اور غیر معیاری گھی کا استعمال

کندیاں(نمائندہ دنیا )کندیاں کے گلی محلو ں میں قائم بیکری آئٹمز بنانے کے کارخانے فوڈ اتھارٹی کی عدم توجہی کی وجہ سے عوام میں بیماریاں بانٹنے لگیں تفصیلات کے مطابق کندیاں کی مختلف گلی محلوں میں قائم بیکریوں کی کارخانے بسکٹ،کیک اور دیگر بیکری آئٹمز میں انتہائی ناقص اور غیر معیاری گھی استعمال کررہے ہیں جبکہ حفظان صحت کے اصولوں کو بھی مدنظر نہیں رکھا جاتا اور فوڈ اتھارٹی میانوالی سے بغیر لائسنس حاصل کیئے دھڑلے سے کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور عوام میں بیماریاں بانٹنے میں مصروف ہیں شہریوں نے کہا کہ ان بیکری کارخانوں میں صحت و صفائی کا انتظام انتہائی ناقص ہے جبکہ میڑیل بھی انتہائی ناقص استعمال کیا جارہا ہے شہریوں نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی میانوالی گلی محلوں میں قائم ایسے بیکری آئٹمز کے کارخانوں کی باقاعدہ چیکنگ کرے اور انہیں رجسٹرڈ کرنے کے ساتھ ساتھ بیکری آئٹمز کی تیاری میں معیاری اشیاء کے استعمال کا پابند بنایا جائے تاکہ شہریوں کو معیاری بیکری آئٹمز میسر آسکیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں