لین دین کے تنازعہ پر مین بازار فاروقہ میں فائرنگ
زاہد چائے کے پیسے مانگنے پر برہم،ساتھیوں سمیت فائرنگ،تشدد, علاقے میں خوف وہراس ،شہریوں کا احتجاج،نعرے ،کارروائی کا مطالبہ
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا )لین دین کے تنازعہ پر مین بازار فاروقہ میں فائرنگ سے علاقہ بھر میں خوف ہراس پھیل گیا مبینہ واقعات کے مطابق نڈھا گھر ضلع جھنگ کا رہائشی زاہد بھٹی یہاں میں بازار میں ہوٹل سے ادھار چائے پیتا رہا پیسے مانگنے پر ہوٹل مالک عمر خان اور زاہد بھٹی میں تلخ کلامی ہو گئی گذشتہ رات زاہدبھٹی اپنے مسلح ساتھیوں سہیل بھٹی ،بلال ،جاوید وغیرہ کے ہمراہ ہوٹل پر آیا اس وقت اسکا بھائی گل خا ن موجود تھا کے ساتھ گالم گلوچ کی اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا اسی اثنا میں دوکاندار اور بازار میں بیٹھے نوجوان آ گئے جس پر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ سے علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا واقع کے بعد شہریوں نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کرتے رہے پولیس تھانہ ترکھانوالہ نے مدعی عمر خان کی درخواست پر تفتیش شروع کر دی ہے ۔