کندیاں کو تحصیل کار درجہ دیا جائے ، رمضان ساجد وٹو

 کندیاں کو تحصیل کار درجہ  دیا جائے ، رمضان ساجد وٹو

آبادی کے لحاظ سے میانوالی کے دوسرے بڑے شہر کندیاں کو تحصیل کار درجہ دیا جائے تاکہ کندیاں کے شہریوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ممکن ہوسکے

کندیاں(نمائندہ دنیا )ان خیالات کا اظہار چیئرمین زکواۃ کمیٹی کندیاں حاجی ملک رمضان ساجد وٹو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے نئے ضلع اور نئی تحصیلوں کے قیام کے بیانئے کے مطابق کندیاں کو بھی تحصیل کا درجہ دینا ہمارا جائز مطالبہ ہے انہوں نے کہا کہ کندیاں شہر آبادی کے لحاظ سے ضلع میانوالی کا دوسرا بڑا شہر ہے جبکہ آبادی اڑھائی لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے ایسے میں کندیاں کے شہریوں کیلئے فراہم کر دہ سہولیات انتہائی ناکافی ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں