منہ بولے بھائی کی فائرنگ،شادی شدہ خاتون زخمی

منہ بولے بھائی کی فائرنگ،شادی شدہ خاتون زخمی

غزالہ بی بی نے عرفان جوڑہ کو گھر آنے سے روکا تو وہ مشتعل ہو گیا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )کدھی کے گاوں کرپالکہ میں عرفان جوڑہ نے فائرنگ کر کے 40سالہ غزالہ بی بی کوشدید زخمی کردیا۔ غزالہ بی بی تشویشناک حالت میں ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ، اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے ، معلوم ہوا ہے کہ خاتون پر فائرنگ کرنیوالا ملزم عرفان جوڑہ اس کا منہ بولا بھائی تھا اور خاتون نے اسے اپنے گھر آنے منع کر رکھا تھا جس کا ملزم کو رنج تھا ، پولیس نے ملزم عرفان جوڑہ کیخلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں