جوہرآباد،نواحی علاقوں میں ٹریفک حادثات ،4 زخمی
بارات میں شامل ویگن الٹ گئی ،ڈرائیور سمیت 2افراد زخمی ہو گئے,کار کی موٹر سائیکل کوٹکر سے اسلم ،موٹر سائیکل کی زد میں آکر اکرام زخمی
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )جوہرآباد اور نواحی علاقوں میں ٹریفک حادثات میں4 افراد شدید زخمی ہوگئے ، وادی سون کی پہاڑیوں میں نرواڑی گارڈن کے قریب وادی سون سے بارات کے ساتھ خوشاب آنیوالی ویگن بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گئی ، حادثے میں ڈرائیور سمیت دو افراز خمی ہو گئے ، ایک زخمی بشیراحمد کوضلعی ہیڈکوارٹرہسپتال جوہرآبادریفرکردیاگیاہے ،خوشاب روڈ پر جوئیہ موٹرز کے قریب تیز رفتار کار نے موٹر سا ئیکل کو ٹکر مار دی ،حادثے میں موٹر سا ئیکل سوار46سالہ محمد اسلم زخمی ہو گیا ، میانوالی روڈ پر ہڈالی کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل نے ٹکر مار کر ایک راہگیر56 سالہ اکرام شاہد کو زخمی کر دیا۔