ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ،ساتھی زخمی
جوہر آباد کا رہائشی عامر مو قع پر جاں بحق ،زخمی ساجد راولپنڈی ریفر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) لنگر والا پل کے قریب تیز رفتار ٹریکٹرٹرالی کی زد میں آ کر موٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ اسکا ساتھی شدید زخمی ہو گیا ،متوفی کا نام محمد عامر اور وہ جوہر آبا د کا رہائشی بتایا جاتا ہے جس کی میت ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی جبکہ زخمی ہونیوالے ساجد کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔